مصباح الحق کی قیادت میں آسٹریلیا کو ٹیسٹ میں تاریخی طور پروائیٹ واش کرکے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کی پانچویں پوزیشن بھی اس وقت خطرے میں آچکی ہے۔
مصباح الحق کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے جب ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تو یہ خبرپاکستان کے شائقین کرکٹ میں خوشی کی ایک لہردوڑگئی۔ لیکن پاکستانی شائقین کےلئے یہ خوشی بہت ہی عارضی ثابت ہوئی اور چند ہی دن بعد پاکستان کے ہاتھوں سے پہلی پوزیشن نکل گئی۔
لیکن پاکستانی ٹیم کی تنزلی کا سفر یہیں پر رک نہیں گیا۔ بلکہ پاکستان کی آسٹریلیا کے ہاتھوں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش شکست کے بعد پاکستان ٹیسٹ میں پانچویں پوزیشن پرآگیا۔ لیکن اب پاکستانی ٹیم کی یہ پانچویں پوزیشن بھی خطرے میں پڑچکی ہے۔ اگر کیویزٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگالیوں کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو وہ پاکستان کو چھٹی پوزیشن پر دکھیل کر خود پانچویں پوزیشن پر قبضہ جما لیں گے۔
اب پاکستانی ٹیم اور شائقین صرف یہی دعا کر سکتے ہیں کہ بنگلہ دیش اور کیویز کے درمیان ٹیسٹ میچ ڈرا ہوجائے۔ جس سے پاکستان کی پانچویں پوزیشن برقرار رہ سکتی ہے۔
پاکستانی ٹیم کی طرح ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں شامل پاکستانی پلیئرز اظہر اور یونس کو بھی ایک ایک درجہ تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دوسری طرف پاکستان کہ جس کی باؤلنگ ہمیشہ سے پوری دنیا کےلئے ایک خطرے کی علامت رہی ہے، کا کوئی بھی باؤلر ٹاپ 10 باؤلرز میں جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔
ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن بھی خطرے میں
Reviewed by Unknown
on
00:51
Rating:
Reviewed by Unknown
on
00:51
Rating:

No comments: