 |
| جسٹس(ر)سعیدالزمان صدیقی گورنرسندھ کا حلف اٹھاتے ہوئے۔ |
آج بدھ کے روز سندھ کے 31ویں گورنر جناب جسٹس (ر) سعیدالزمان صدیقی صاحب 78 برس کی عمر میں سینے میں انفیکشن کی وجہ سے نجی ہسپتال میں وفات پا گئے ہیں۔مرحوم نے11نومبر2016 کو سندھ کے 31ویں گورنر کا حلف اٹھایا تھا۔
گورنر سندھ کے بننے سے پہلے انہوں نے پاکستان کے 15ویں چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کے طور پر 1جولائی1999 سے لیکر 26جنوری2000 تک کام کیا۔ اس کے علاوہ مرحوم نے پاکستان الیکشن کمنشن کے ممبر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔
جسٹس سعیدالزمان صدیقی کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے جنرل(ر) پرویز مشرف کی ایمرجنسی کے دوران اپنی نوکری کی پروا نہ کرتےہوئے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے یہ کہ کر کہ
"میرے خیال میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے کا مطلب یہ ہے کہ میں اپنے پہلے حلف سے انحراف کروں جو کہ میں نے 1973کے آئین کے تحت اٹھایا تھا"
انکار کر دیا تھا اوراس وقت کے ڈکٹیٹر کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا۔اس عمل کی پاداش میں انہیں نہ صرف اپنے چیف جسٹس کے عہدے سے استعفی دینا پڑابلکہ انہیں اور ان کے خاندان کو نظربندی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
No comments: