لاہور پنجاب اسمبلی بلڈنگ کے سامنے شدید حادثہ دس سے زیادہ افراد کی شہادتیں

لاہور میں پنجاب اسمبلی کی عمارت کے سامنے چیرنگ کراس کے مقام پر شدید دھماکہ ہوا جس میں سینئر پولیس افسران سمیت دس سے زیادہ افراد کی شہادتیں واقع ہوئی ہیں۔

دھماکہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی طرف سے نئے ڈرگ ایکٹ کے خلاف نکالی گئی ریلی میں ہوا ہے۔
مال روڈ لاہور شہر کی ایک اہم شہراہ ہے جو کہ نا صرف اپنی تجارتی و کاروباری افادیت کی وجہ سے بلکہ اس پر ہونے والے دھرنوں، جلوسوں اور احتجاجوں کی وجہ سے بھی بہت زیادہ شہرت رکھتی ہے۔ آج مال روڈ لاہور پر فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی طرف سے نئے ڈرگ ایکٹ کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی تھی۔ اسی ریلی کے دوران ایک شدید قسم کا دھماکہ ہوا جس میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ کی ذمہ داری تحریر طالبان پاکستان سے ملحقہ ایک گروپ جماعت الحرار نے قبول کر لی ہے۔ایک عینی شاہد کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک موٹرسائیکل سوار نے اپنی موٹرسائیکل کو پولیس وین کے ساتھ ٹکرا دیا۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ مرنے والوں کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے۔
حکومت اور دیگر فلاحی اداروں کی طرف سے دھماکہ کے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ میری عوام سے اپیل ہے کہ اس نازک وقت میں امن و امان کی صورت حال کو قائم رکھیں اور زخمیوں کےلئے اپنے خون کا قیمتی عطیہ پیش کرکے ایک زندہ قوم کے افراد ہونے کا ثبوت دیں۔
آخر میں میں پاکستان کے بزدل دشمن سے یہ کہنا چاہوں گی کہ یہ دھماکے اور اموات ہمارے لیے نئے نہیں ہیں۔ پاکستانی قوم دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور قربانیاں دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہم انشاء اللہ ایک دن دہشت گردی کا خاتمہ کر کے دم لیں۔ بقول فیض احمد فیض
یہ جان تو آنی جانی ہے ، اس جان کی تو کوئی بات نہیں۔
جس دھج کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے۔

لاہور پنجاب اسمبلی بلڈنگ کے سامنے شدید حادثہ دس سے زیادہ افراد کی شہادتیں لاہور پنجاب اسمبلی بلڈنگ کے سامنے شدید حادثہ دس سے زیادہ افراد کی شہادتیں Reviewed by Unknown on 07:07 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.