PM Nawaz attends Ceremony to provide buses to Islamabad Schools

دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ملک کا صدر یا وزیراعظم اپنے ملک و قوم کی ترقی کےلئے دوررس اقدامات کرتا ہے۔ انقلابی اقدامات کیے جاتے ہیں اور عوام سیاسی رہنماؤں کو ان کی ملک کےلئے سرانجام دی گئی خدمات کے عوض اگلے دور کے لیے منتخب کرتے ہیں یا پھر ان کے ٹھیک سے کام نہ کرنے پر ان کو مسترد کر دیتے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد کے سکولوں کو بسیں دینے کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے۔

 لیکن غیر ترقی یافتہ ممالک کی جاہل عوام کو اپنے بنیادی حقوق کا پتہ ہی نہیں ہوتا اس بنا پر اگر کوئی سیاسی جماعت یا حکمران ان کے محلے کی گلی یا سڑک بنوا دے تو وہ اپنی ساری زندگی کےلئے اپنے آپ کو اس کی غلامی کےلئے وقف کر دیتے ہیں۔
 کسی بھی ملک میں ملک کا وزیراعظم سکول بسز کا افتتاح نہیں کرتا۔ لیکن یہ پاکستان ہے یہاں پر ہمارے ملک کے وزیراعظم صاحب اسلام آباد کے سکولز کےلئے سکول بسزکا افتتاح کرنے کےلئے اپنی پوری فیملی کے ساتھ تشریف فرما ہیں اور ہماری عوام وزیراعظم صاحب کی اس قومی خدمت پر ان پر اپنی جان نچھاور کرنے کو تیار ہو چکی ہوگی۔ اور اگلے الیکشن میں سکول بس کا افتتاح کرنے کو بھی ان کے عظیم ترین کارناموں میں شمار کرے گی۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ (چند صحافی اور دانشورحضرات)وزیراعظم صاحب کے اس کارنامہ کو کشمیر کوآزاد کروا لینے یا ملک کی آزاد خارجہ پالیسی کی تشکیل سے بھی زیادہ بڑا کارنامہ بنا کر پیش کریں۔
PM Nawaz attends Ceremony to provide buses to Islamabad Schools PM Nawaz attends Ceremony to provide buses to Islamabad Schools Reviewed by Adv M Asim Awan on 01:17 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.