آج کے دور میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان پاکستان سمیت پوری دنیا کے لئے ایک انہتائی سنجیدہ مسئلہ بن چکا ہے۔خاص کر نوجوان نسل میں منشیات کے استعمال کا بڑھتا ہوا رجحان پورے معاشرے کو ایک خطرناک صورت حال کی طرف لے جا رہا ہے۔
اکتوبر2016 میں ایک این جی او نے اسلام آبادکے سکولوں کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی جس کے مطابق اسلام آباد کے مہنگے سکولوں کے تقریباً 53 فیصد طلبہ ، مختلف قسم کے منشیات کے استعمال کے عادی ہیں۔ان طلبا میں سے اکثریت کا تعلق امیر گھرانوں سے تھا اور وہ بہت آسانی سے مہنگے منشیات خریدنے کی سکت بھی رکھتے ہیں۔
اس رپورٹ کے شائع ہونے کے بعد سینٹ کی منشیات کے کنٹرول سے متعلق سٹینڈنگ کمیٹی نےاس مسئلہ کو کافی سنجیدگی سے لیا لیکن عملی طور پر اس بارے میں کوئی خاص کاوش نظر نہ آ سکی۔
حال ہی میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے اسلام آبادکے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے گینگ کے ایک لیڈر کو گرفتاری اس سلسلے میں ایک بڑی پیشرفت ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ایک لیڈر کی گرفتاری سے منشیات کی ترسیل مکمل طور پر رک جائے گی۔
![]() |
| منشیات کے استعمال کی بڑی وجوہات |
ڈرگز کے استعمال کی بڑی وجوہات:۔
منشیات کے استعمال کی ایک بڑی وجہ ذہنی اور اعصابی دباؤ ہے۔ اکثر ان تعلیمی اداروں میں منشیات کا زیادہ استعمال دیکھا گیا ہے جہاں پر طلبا کے درمیان حد سے زیادہ نصابی و غیر نصابی میدان میں مقابلہ کی فضا پائی جاتی ہے۔ تعلیمی اداروں مییں طلبا کو ان کی استعداد سے زیادہ ہوم ورک دیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے طلبا ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر عارضی سکون اور دباؤ سے فرار کے لئے منشیات کا استعمال کرتے ہیں۔
خوداعتمادی کی کمی بھی منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کی ایک بہت بڑی بنیادی وجہ ہے۔ کیونکہ خوداعتمادی کی کمی کا شکار نوجوان خاص کر طلباء منشیات کے استعمال سے اپنے آپ کو عارضی طور پر حقیقی دنیا کے مسائل سے دور لے جانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
اکثر منشیات کے عوام کو منشیات کے استعمال سے ہونے والے حقیقی نقصانات سے آگاہ نہیں کیا جاتا اورنوجوانوں کی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ منشیات کے استعمال سے انہیں کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ صرف سکون ملتا ہے ۔ اس طرح وہ ان نقصانات سے لاعلمی کی بنا پر بغیر کسی ہچکچاہٹ کے منشیات استعمال کرتے ہیں۔
معاشرے کی اکثریت میں منشیات (خاص طور پر ہلکے منشیات)کے استعمال کو برا نہیں سمجھا جاتا۔ اس طرح معاشرہ بھی منشیات کے استعمال میں ایک بڑا کردار ادا کرتا ہے۔ والدین اور معاشرے کے دوسرے بزرگ حضرات نوجوان نسل کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنے کی بجائے انہیں ان کے حال پر ہی چھوڑ دینا مناسب سمجھتے ہیں۔ اس سے نوجوان نسل اپنے ہم عمرلوگوں میں بیٹھ کر منشیات کو ایک فیشن کے طور پر استعمال کرنے لگ جاتے ہیں۔
قانونی اداروں کی مکمل گرفت نہ ہونے، اور گلی کوچوں میں منشیات کا دھندا کرنے والوں کی موجودگی کی وجہ سے ہر شخص کےلئے منشیات کا حصول بہت آسان ہو چکا ہے۔ منشیات کے حصول میں یہ آسانی بھی منشیات کے استعمال کی ایک بڑی وجہ بن چکی ہے۔
تعلیمی اداروں میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان
Reviewed by Unknown
on
22:34
Rating:
Reviewed by Unknown
on
22:34
Rating:


Bekar article
ReplyDeleteسب سے پہلے تو آرٹیکل پڑھنے کےلئے شکریہ۔
Deleteاور آرٹیکل بیکار کیوں ہے۔ برائے مہربانی اس کی وجہ بھی بتا دیں۔ تاکہ میں اپنی تحریر کو ٹھیک کر سکوں۔