Challenge For 2017

اسلام وعلیکم! کیسےہیں آپ لوگ؟
میرا نام عمارہ ملک ہے اور مجھے لکھنے کا بہت شوق ہے۔ آپ میں سے جولوگ فیس بک پر میری فرینڈ لسٹ میں ایڈ ہیں یا مجھے فالو کرتے ہیں انہیں معلوم ہوگا کہ میں فیس بک پر اکثر و بیشتر لکھتی رہتی ہوں۔ لیکن پچھلے کچھ عرصہ سے چند مصروفیات کی وجہ سےمیں فیس بک پر آن لائن نہیں ہو رہی تھی۔اور نہ ہی کسی بھی موضوع پر لکھ رہی تھی۔
اب جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں کہ نیا سال2017شروع ہو چکا ہے اور ہم میں سے اکثر لوگ نئے سال کے موقع پر نئے سال کی مناسبت سے اپنے لیے کچھ نئے اہداف مقرر کرتے ہیں کہ اس سال کے اختتام تک میں نے یہ کرنا ہے تو اسی طرح میں نے 2017 کی مناسبت سے سوچا ہے کہ اس سال کا میرا ہدف یہ ہوگا کہ میں اس سال باقاعدگی سے لکھوں گی۔
Challenges For The Year 2017
لکھنے کے حوالے سے میرے پاس تین پلیٹ فارمز ہیں جن پر کہ میں لکھ سکتی ہوں۔
کسی اخبار یا میگزین میں کالم/فیچرکالم لکھوں۔
اپنی فیس بک آئی ڈی پر لکھوں
یا پھر کسی ویب سائٹ پر لکھوں۔
میں نے تیسری آپشن کو منتخب کیا ہے کیونکہ اخبار میں کالم ایک تو باقاعدگی سے چھپوانا مشکل کام ہوتا ہے اوراکثر لوگ باقاعدگی سے اخبار نہیں پڑھتے۔ اور جہاں تک بات فیس بک کی ہے تو ایک تو فیس بک کوئی باقاعدہ پلیٹ فارم نہیں، کسی بھی وقت فیس بک والے آپ کی آئی کو بلاک کر سکتے ہیں۔ اس وجہ سے اپنی ویب سائٹ/بلاگ بنا کر اس پر لکھنا مجھے زیادہ مناسب لگا ہے۔ 
اس اردو کمیونٹی بلاگ پر میں سیاست، معاشرت، سماجی ناانصافیوں، تعلیم اور اس طرح کے دیگر موضوعات پر لکھوں گی۔آپ لوگ برائے مہربانی کمنٹس میں بتائیں کہ آپ کن موضوعات پر پڑھنا چاہتے ہیں تاکہ میں ان موضوعات پر لکھوں۔
اگرچہ اس بلاگ پر میرے علاوہ اور بھی رائٹرز لکھیں گے۔اور ان کے بارے میں میں نہیں کہ سکتی کہ وہ کن موضوعات پر لکھٰیں گے۔ اس لیے آپ میری تحریر کو پڑھنے کےلئے کیٹگریز میں سے میرے نام پر کلک کرکے میری تمام تحاریر کو دیکھ سکیں گے۔
آپ کی رائے میرے لیے بہت زیادہ قیمتی ہے۔ برائے مہربانی اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کیجیئے گا۔
Challenge For 2017 Challenge For 2017 Reviewed by Unknown on 06:41 Rating: 5

2 comments:

  1. I appreciate your efforts. Ap urdu ya english me likhengi.?
    I recommend to write about our mother-land issues.

    ReplyDelete
    Replies
    1. شکریہ وسیم
      میرے کام کی تعریف کرنے کےلئے کیونکہ تعریف انسان کو مزید کام کرنے کےلئے تحریک اور جذبہ فراہم کرتی ہے۔ اور آپ کا مشورہ سرآنکھوں پر میں انشاء اللہ پاکستان، پاکستانی معاشرہ کے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں ہی لکھنے کی کوشش کروں گی۔

      Delete

Powered by Blogger.